لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے لیے مائیک ہیسن کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو ہٹا کر مائیک ہیسن کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی پیشکش قبول کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔











