لاہور (پنجاب پوسٹ) غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑے کو آگ لگانے والے ہو جائیں ہوشیار ایل ڈبلیو ایم سی نے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف کمر کس لی۔ایل ڈی اے سٹی، واپڈا ٹاؤن، نواب ٹاؤن سمیت 10 سے زائد مقامات پر استغاثوں اور FIR کا اندراج کیا۔
سی ای او شہریار عارف خان کوڑے کی غیر قانونی ڈمپنگ اور آگ لگانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی ای او نے گجومتہ عارضی کولیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔چند رائے روڈ، کچا جیل روڈ، چونگی امرسدھو میں کنٹینرز کلئیرنس اور صفائی آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔
سی ای او شہریار عارف خان نے اہل علاقہ سے صفائی کے انتظامات کے بارے میں بات چیت کی۔ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور سینئر افسران بھی سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود تھے۔سی ای او شہریار عارف خان نے صفائی پر مامور عملے کی حاضری اور یونیفارم کو چیک کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہر لاہور میں صفائی کا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک
شہر بھر میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے لیے عملہ تعینات ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔













