لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں صفائی کا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوئیں۔سی ای او شہریار عارف خان صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گوالمنڈی پہنچ گئے۔کچا نسبت روڈ، ٹیمپل روڈ، لکشمی چوک، لٹن روڈ کا دورہ کیا۔
مزنگ، عابد مارکیٹ سے ملحقہ آبادیوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا فیڈ بیک لیا۔رہائشیوں، دوکانداروں کا ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔گوالمنڈی، میو ہسپتال، انارکلی کے ملحقہ علاقوں کے رہائشی بھی ستھرا پنجاب ٹیموں کے معترف ہیں۔
ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور سینئر مینجر فلیٹ منیب الرحمن بھی ہمراہ موجود ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے کمرشل مارکیٹس میں جاری ویسٹ کنٹینرز کلئیرنس کے عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور شہر میں 250 ستھرا پنجاب ورکرز ریلوے کی پٹریاں کیوں صاف کر رہے ہیں؟
قرطبہ چوک، ٹولنٹن مارکیٹ، کیمپ جیل کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال چیک کی۔سی ای او شہریار عارف خان کے مطابق ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیمیں اور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ تمام مارکیٹس اور اہم شاہراؤں پر متحرک ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے کیلئے گھر گھر آنے والی ستھرا پنجاب ٹیموں سے تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پتوکی: بس اور ستھرا پنجاب کی ٹینکی میں تصادم،ٹینکی آپریٹر جان سے گیا
اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی کمرشل مارکیٹس میں آگاہی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔صفائی کا معیار برقرار رکھنےکے لیےدکانداروں کو دکانوں کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات کی۔













