محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے 5 رکنی سرچ کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور (پنجاب پوسٹ))محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں 5 رکنی سرچ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق سرچ کمیٹی کی تشکیل پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کی دفعہ 7(1) کے تحت عمل میں آئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے 11 اکتوبر 2026 کو سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سرچ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، سیکرٹری محکمہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر محمد عمر مسعود اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں سرچ کمیٹی کا دائرہ اختیار بھی وضع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت کمیٹی موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی، امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کے انٹرویوز کرے گی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے موزوں ترین امیدوار کی سفارش کرے گی۔قائم مقام ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) سرچ کمیٹی کو ضروری انتظامی معاونت فراہم کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے