سموگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ہزار 675 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سموگ کی روک تھام اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے جدید کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے نگرانی کا عمل تیز کردیا۔گزشتہ 7 روز کے دوران صوبے بھر میں 2 ہزار 675 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جبکہ خلاف ورزیوں پر 1 ہزار 398 جرمانے اور 834 وارننگز جاری کی گئیں۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے خصوصی سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو صوبے بھر کی اہم شاہراہوں اور مختلف مقامات پر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھ رہی ہیں۔اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی 1 ہزار 240 گاڑیوں کی نشاندہی کی، جن کے خلاف ای چالان اور قانونی کارروائی کی گئی۔

اس کے علاوہ بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی ایک ہزار 362 گاڑیوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ترجمان کے مطابق باربی کیو اور چمنیوں سے دھوئیں کے اخراج کی 146 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن پر 134 وارننگز جاری کی گئیں صنعتی آلودگی کے 16 کیسز سامنے آئے، جن میں سے 3 پر وارننگز جاری کی گئیں۔

جبکہ 13 کیسز کارروائی کے لیے متعلقہ محکمے کو بھجوا دیے گئے۔اسی طرح کوڑا جلانے کے 6 واقعات کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے ایک واقعے پر وارننگ جاری کی گئی، جبکہ 5 کیسز متعلقہ محکمے کو کارروائی کے لیے بھجوا دیے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے