لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ، سکیورٹی مزید سخت

لاہور (پنجاب پوسٹ) اشتہاری ملزمان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری کر دیا گیا۔فیصل آباد اور لاہور پولیس نے فنانشل کرائم میں مطلوب 9 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران چیکنگ لاہور کی مختلف جگہوں سے حراست میں لیا۔

ای پولیس ایپ پر چیک کیا، ملزمان کیخلاف فیصل آباد اور لاہور میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان دھوکہ دہی، جعلی چیک و فراڈ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔ملزمان جعلی چیک و فراڈ کے ذریعے لوگوں سے رقوم ہتھیاتے تھے۔

ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھے۔گرفتار ملزمان عمران، عباس، اظہر، اویس ودیگر کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اشتہاریوں و عادی ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے