"شو آف مہنگا پڑ گیا”،قانون سب کے لیے برابر، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر بھی عام گاڑیوں کی قطار میں”

لاہور(پنجاب پوسٹ)میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری پولیس کریک ڈاؤن کی زد میں اب معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر بھی آ گئی۔ سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب ناکے پر گاڑی روک کر قبضے میں لے لی اور تھانے منتقل کر دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چیکنگ کے دوران لینڈ کروزر پر جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ نصب پائی گئی۔ گاڑی چلانے والے ڈرائیور موسیٰ خان سے نمبر پلیٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ لینڈ کروزر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ملکیت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت اور نمبر پلیٹ سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس کا جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری ہے اور اب تک 1508 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، چاہے گاڑی کسی بھی شخصیت کی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی اصل شناخت یقینی بنانا ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے