معروف برانڈ کی آڑ میں جعلی مصالحہ جات کا کاروبار بے نقاب، 4500 کلو مصالحے ضبط، یونٹ سیل، ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) معروف برانڈ کے نام پر جعلی مصالحہ جات تیار اور پیک کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے راوی لنک روڈ پر چھاپہ مار کر 3 ہزار کلو ناقص کھلے مصالحہ جات اور سپلائی کے لیے تیار 1500 کلو پیک مصالحہ جات ضبط کر لیے، جبکہ یونٹ بند کرکے مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران کڑاہی، بریانی، اچار گوشت اور پلاؤ مصالحے کی جعلی پیکنگ پکڑی گئی۔ معروف برانڈ کی پیکنگ ریلز اور کارٹن استعمال کرکے جعلی مصالحہ جات پیک کیے جا رہے تھے۔

کارروائی میں 400 کلو جعلی پیکنگ میٹریل، 10 ریلز، دو مشینیں، مہریں، ڈائیز، ویکس گن اور پیکنگ کارٹن بھی ضبط کیے گئے۔ مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخیں درج کرنے کے لیے جعلی مہریں اور ڈائیز استعمال کی جا رہی تھیں، جبکہ ویکس گنز کے ذریعے پیکٹس سیل کیے جاتے تھے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بہتات بھی پائی گئی۔ ضبط شدہ مصالحہ جات لاہور سمیت پنجاب بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

منصور احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ اشیائے خورونوش میں صارفین کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ فراڈ میں ملوث عناصر کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے