لاہور بورڈ کا کھلاڑیوں کو نقد انعامات ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ، ایسا کرنے والا پاکستان کا پہلا تعلیمی بورڈ بن گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور بورڈ نے کھیلوں کے شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کھلاڑیوں کو نقد انعامات کی ادائیگی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ لاہور بورڈ پاکستان کا پہلا تعلیمی بورڈ بن گیا ہے جو کھلاڑیوں کو ڈیجیٹل ادائیگیاں کرے گا۔

بورڈ کے فیصلے کے مطابق انٹر اسکول اور انٹر کالجیٹ مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کے انعامات کی رقوم براہِ راست ان کے ذاتی ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔ اس طریقۂ کار سے درمیانی مراحل ختم ہوں گے اور کھلاڑیوں کو ان کی رقم بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے ملے گی۔

ڈیجیٹل ادائیگی کا یہ نظام صرف کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہوگا۔ کوچز، مینیجرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی انعامی رقوم ان کے ذاتی ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ادا کی جائیں گی۔

لاہور بورڈ نے کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجرز کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم پاکستان کے تعلیمی بورڈز میں کھیلوں کے لیے دی جانے والی سب سے زیادہ نقد انعامی رقم ہے، جس کے باعث لاہور بورڈ اس شعبے میں سرفہرست بورڈ بن گیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا مقصد کھیلوں کے انعامات کی ادائیگیوں میں مکمل شفافیت یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت، جواب دہی اور میرٹ کو فروغ ملے گا، جبکہ کھلاڑیوں کو ان کی محنت اور کامیابی کا پورا حق دیا جا سکے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے