لاہور(پنجاب پوسٹ) محکمہ ماحولیات کے کروڑوں روپے سے بنے کنٹرول رومز اور مانیٹرنگ سسٹم محض شو پیس بن گئے، عملی اقدامات صفر فضائی آلودگی کنٹرول کرنے میں محکمہ ماحولیات ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل ناکام رہا
موضع ستوکتلہ نزد واپڈا ٹاؤن میں کوڑے کو بڑے پیمانے پر آگ لگا دی گئی۔کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والے گہرے دھویں سے اطراف کی آبادی زہریلی فضا کی لپیٹ میں آ گئی۔رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
محکمہ ماحولیات اور ‘ستھرا پنجاب’ کی ٹیمیں معاملے سے مکمل لا علم رہیں۔ ستوکتلہ اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں ہر طرف دھویں کا راج ضلعی انتظامیہ اور اینٹی اسموگ اسکواڈز غائب











