وہاڑی، تہمینہ دولتانہ نے ریلوے پھاٹک کا افتتاح کردیا، کتنی لاگت آئی ؟

وہاڑی (پناجب پوسٹ) ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے ریلوے ڈبل پھاٹک خانیوال چوک پرانی چونگی وہاڑی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور قائمقام ڈی پی او وہاڑی عثمان غنی وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ کے ترقیاتی فنڈسے ڈبل پھاٹک کیلئے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے پاکستان ریلوے کو منتقل کر دیئے گئے۔ ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن پر ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ریلوے ڈبل پھاٹک خانیوال چوک پرانی چونگی لوگوں کی دیرینہ خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔

ریلوے پھاٹک کو ڈبل کرنے سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، موٹر وے بنائی اور ملک کی معیشت کو پروان چڑھایا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ریلوے ڈبل پھاٹک خانیوال چوک پرانی چونگی منصوبہ ٹریفک روانی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ریلوے ڈبل پھاٹک کی تکمیل سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور سفری سہولت میں اضافہ ہوگا۔ ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور انفراسٹکچر میں کافی بہتری آئی ہے۔شاہراہوں کے میڈینز او ر اطراف میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ شہری ان کی حفاظت کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ثناء اللہ،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پاکستان ریلوے مقصود احمد، فلک شیر بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری سرفراز موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے