لاہور (پنجاب پوسٹ) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسن کالر کے قریب ٹوٹنے والے پل کی تعمیر تاحال شروع نہ ہوسکی، جس کے باعث مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پل کی تعمیر میں تاخیر پر ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 کو ملانے والے پل کا کام بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جبکہ پلیٹ فارم نمبر 4 اور 6 کو ملانے والے پل کی تعمیر بھی کئی دن گزرنے کے باوجود ادھوری ہے۔
ریلوے اسٹیشن پر پلوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں سست روی کے باعث مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اہم پلوں کا کام مکمل نہ ہونے سے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے پلوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پلوں کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔











