خانیوال (پنجاب پوسٹ) ریلوے پولیس خانیوال میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جس پر ایس پی ریلوے امجد منظور خان نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کی رات 11 بجے ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنے رہائشی کمرے میں واپس آنے والی لیڈی کانسٹیبل صاد کو مبینہ طور پر حراساں کرنے، چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس کے کمرے میں زبردستی داخل ہونے کے الزام میں ایس ایچ او ریلوے کے حقیقی بھتیجے سید ارسلان شاہ ولد سید اسلم شاہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی جی ریلوے کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ کوئی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کسی کے ساتھ زیادتی کرے تو اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سید ارسلان شاہ کا حقیقی چچا سید شفاقت علی شاہ اور حافظ لیاقت دونوں خانیوال میں تعینات ہیں۔ جب سے یہ تعینات ہوئے ہیں، اس کے بھتیجے نے ریلوے کالونی میں اندھیر نگری مچا رکھی تھی۔ تاہم جیسے ہی یہ معاملہ ایس پی ریلوے امجد منظور خان کے نوٹس میں آیا، انہوں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے سید ارسلان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کروا دیا۔
اس موقع پر سیاسی و سماجی حلقوں نے آئی جی ریلوے لاہور سے استدعا کی ہے کہ ایس ایچ او ریلوے خانیوال سید شفاقت علی شاہ کو فوری سسپینڈ اور دور تبادلہ کر کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔











