معروف ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلر سید عابدی کی کتاب Understanding Career Counselling کی تقریب رونما

لاہور (پنجاب پوسٹ) معروف ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلر سید عابدی کی کتاب Understanding Career Counselling کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید عابدی کا کہنا تھا کہ کیریئر کا انتخاب محض کسی ڈگری یا پیشے کے انتخاب تک محدود نہیں، بلکہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کا اہم فیصلہ ہے۔ مناسب رہنمائی نہ ہونے کی صورت میں طلبہ غلط مضامین اور شعبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور وسائل ضائع ہونے کے ساتھ مشکلات بھی پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں کیریئر کونسلنگ کو باقاعدہ اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے قومی ترقی میں تعلیم کے کردار کو اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

طلبہ کو تعلیمی شعبوں کے انتخاب میں درست معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے دوران سید عابدی کے سابق طالب علم علی سلمان صدیقی اور ڈاکٹر انیلا سلیم نے بھی اپنے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ پیشہ ورانہ رہنمائی نے تعلیمی فیصلوں اور اسکالرشپس کے حصول میں کس طرح مدد فراہم کی۔

ماہرین کے مطابق نوجوانوں کو بروقت اور مؤثر کیریئر کونسلنگ فراہم کرکے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے بلکہ انہیں مستقبل کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے لیے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے