پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ، تعلیمی اداروں کے آس پاس کولڈ اور انرجی ڈرنکس ،گولا گنڈا،تمباکو بیچنے پر مکمل پابندی عائد ، نئے فیصلے نے والدین کے دل جیت لئے

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب میں تعلیمی اداروں کی کینٹینوں اور کیفے میں خوراک کے معیار سے متعلق ضوابط میں ترمیم کردی گئی ہے۔ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس اور مصنوعی مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چائنہ نمک سے تیار کردہ مصنوعات، کاٹن کینڈی، گولا گنڈا، آئس لولیز، تمباکو اور ویپس کو بھی ممنوعہ اشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترمیم شدہ ضوابط پنجاب گزٹ میں شائع کردیے گئے ہیں، جن کا اطلاق سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کے گرد 100 میٹر کے دائرے میں قائم فوڈ بزنسز کو بھی متعلقہ ضوابط پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا۔

نئے ضوابط میں تعلیمی اداروں میں خوراک کی درجہ بندی کے لیے گرین، ییلو اور ریڈ کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک کو گرین کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ خوراک کے معیار اور غذائی اہمیت کی بنیاد پر دیگر اشیا کی درجہ بندی بھی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے