لاہور: رکشہ ڈرائیور کی کمائی پٹرول، مرمت اور مہنگائی کھا گئی، غریب سواری بٹھائے یا اپنا گھر چلائے؟ حمید الحسن گجر

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے اخراجات نے رکشہ ڈرائیوروں کے معاشی مسائل سنگین کر دیے ہیں۔حکومت بتائے کہ سارا دن محنت کرنے والا رکشہ ڈرائیور اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالے؟ محنت کش طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، مگر اسے ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی رکشہ یونین کے نئے یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا شمشاد بھی موجود تھے۔چوہدری حمید الحسن گجر نے مطالبہ کیا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزگار کے بڑھتے اخراجات میں اوپن ریلیف دیا جائے۔محنت کش طبقے کے معاشی تحفظ کے لیے مؤثر پالیسی بنائی جائے اور عوامی مشکلات کو محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور شہر کے عام شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کی اپنی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے