چنیوٹ: باقر والی قبرستان کی مبینہ بےحرمتی روکنے پر شہریوں اور صرافہ تاجروں کو ہراساں کرنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کا شدید احتجاج

چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) چنیوٹ میں باقر والی قبرستان کی مبینہ بے حرمتی کو روکنے پر شہریوں اور صرافہ تاجروں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف صرافہ بازار کے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ہے۔ شہر بھر کے صرافہ دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بند کر کے سراپا احتجاج بن گئے.

ذرائع کے مطابق، صرافہ بازار کے مظاہرین نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے دفتر کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ باقر والی قبرستان کی بےحرمتی کو روکنے کی پاداش میں انہیں دانستہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، جو کہ کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔

مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس اس حساس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ متاثرہ شہریوں اور تاجروں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے، اور اس ناگوار عمل میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے