غالب مارکیٹ، اپارٹمنٹ کی چھت پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) غالب مارکیٹ پولیس نے اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود خاتون سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق خاتون شام کے اوقات میں اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود تھی کہ ملزم نے اسے اکیلا دیکھ کر نازیبا حرکات کیں۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم عارف کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید کارروائی کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 10 13 at 12.21.55 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے