لاہور: سگے بھتیجے نے چچا سے 3 لاکھ 27 ہزار 600 لوٹ لئے، چوری کی پلاننگ کیسے کی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) اپنوں کو لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا اور ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ بھتیجا نکلا۔3 لاکھ 27 ہزار 600 روپے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ دکان مالک کا اپنا بھتیجا نکلا۔اسلام پورہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان شہریار اور سکندر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔دکان مالک کے بھتیجے نے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی۔ملزمان نے شیخ عبدالقادر جیلانی روڈ پر شہری محمد فیصل سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔

اسلام پورہ پولیس کے ہاتھوں ملزم گرفتار، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرم کی منصوبہ بندی کرنے والا ہو یا واردات کرنے والا، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی جان و مال پر ہاتھ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے