لاہور (پنجاب پوسٹ) ای ٹیگ میں تاخیر کی وجہ سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن فرنٹ ڈیسک عملہ سمیت معطل کر دیئے گئے۔شہری نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے اور سامان چھیننے کی شکایت کی۔دو روز گزرنے کے باوجود درخواست پر ای ٹیگ نہ لگا، قانونی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔
شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے دفتر پیش ہو کر معاملے کی نشاندہی کی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی جانچ میں شہری کی شکایت درست ثابت ہوئی۔شہری کی بروقت داد رسی نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک عملہ معطل ہو گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے معاملے کی مکمل انکوائری ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کر دی۔
فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت قانونی کارروائی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ای ٹیگ میں تاخیر اور شہریوں کی داد رسی میں غفلت کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔درخواست موصول ہوتے ہی ای ٹیگ اور قانونی کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔شہریوں کی شکایات کو التوا میں ڈالنا عوامی خدمت کے تقاضوں کے منافی ہے۔پولیس کا فرض شہریوں کی داد رسی، غفلت پر جواب دہی لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن ایپ بیٹ پرو کے ذریعے میچ پر جوا کھیلنے 2 ملزمان گرفتار









