لاہور (پنجاب پوسٹ) لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوبرجی کوارٹرز سے آن لائن ایپ بیٹ پرو کے ذریعے میچ پر جوا کھیلنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کوارٹرز کے باہر بیٹھ کر آن لائن ایپ کے ذریعے میچ پر جوا کھیل رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غالب مارکیٹ، اپارٹمنٹ کی چھت پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار
پولیس نے گرفتار ملزمان سلطان اور امجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔









