لاہور (پنجاب پوسٹ) لیسکو میں یکم سے 10 اکتوبر کے دوران بجلی چوری کے 217 کیسز رپورٹ، 212 گھریلو اور 5 زرعی صارفین ملوث ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کے 217 کیسز میں 66 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 4 افراد گرفتار ہوئے۔بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 لاکھ 63 ہزار 483 یونٹس چارج کیے گئے۔
بجلی چوری کی مد میں 29 لاکھ 67 ہزار کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں بجلی چوری کے سب سے زیادہ 71 کیسز رپورٹ، شیخوپورہ میں 47 اور ناردرن و سنٹرل لاہور میں 32 کیسز سامنے آئے۔قصور سرکل میں بجلی چوری کے 22 کیسز رپورٹ، سدرن لاہور میں 11 اور ننکانہ میں 2 کیسز سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: سیف سٹی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار
انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور قومی وسائل کا تحفظ لیسکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔لیسکو بجلی چوری کے مکمل خاتمے اور ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پرعزم ہے۔











