سرگودھا (پنجاب پوسٹ) آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا شہریوں کی داد رسی کے لیے عملی اقدام، درخواستوں پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے درخواستوں پر ایس پی آر آئی بی کو انکوائری کی ہدایت کر دی۔
فوری توجہ طلب شکایات پر آر پی او کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو براہِ راست فون کال گئی اور موقع پر ہی احکامات جاری کر دیئے گئے۔خاتون کو وراثتی حق سے محروم رکھنے کے معاملے میں آر پی او کی متعلقہ افسران کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔شہری کی درخواست پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 33 ملزمان گرفتار
کھلی کچہری میں ریجن بھر سے شہریوں نے شرکت کی اور آر پی او نے مسائل سن کر فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔آر پی او کی تمام درخواستوں پر مؤثر کارروائی یقینی بنانے اور عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات فروشوں کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، رواں سال 6084 منشیات فروش گرفتار









