فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 33 ملزمان گرفتار

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور شراب کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 23 کلوگرام 670 گرام چرس، 1 کلوگرام 20 گرام آئس، 12 کلوگرام بھکی اور 37 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہر سے جرائم کے خاتمے تک فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے