لاہور (پنجاب پوسٹ) منشیات فروشوں کے خلاف لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6084 ملزمان گرفتار کیئے اور 5870 مقدمات درج کیئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2200 کلو چرس،720 کلو آئس اور113 کلو ہیروئن برآمد ہوئیں۔پولیس نے439 کلو بھنگ،53 کلو افیون اور25 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لے لی۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا۔ان کا کہنا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور،پاک بحریہ بحری راستوں کو منشیات اور منظم جرائم سے کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟
منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔منشیات سے پاک لاہور ہمارا عزم، کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔









