لاہور،پاک بحریہ بحری راستوں کو منشیات اور منظم جرائم سے کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟


لاہور (پنجاب پوسٹ) منہاج یونیورسٹی لاہور کے سنٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن اِن میری ٹائم افیئرز اور سلور لائننگ پاکستان کے اشتراک سے گزشتہ روزچھٹی "قومی میری ٹائم کانفرنس "کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد ،سی ای او پاکستان چیریٹیز کمیشن لاہور کرنل (ر) شہزاد عامر نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشفاق کانفرنس کا تعارف پیش کیا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس مسرور احمد کولاچی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستوں کو منشیات اور منظم جرائم کے نیٹ ورک سے محفوظ بنانا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ,, وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ایک سنگین چیلنج ہے جس کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی، جدید ٹیکنالوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور ایسے اہم قومی موضوعات پر تحقیق، علمی مکالمے اور پالیسی سازی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی رہے گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سلور لائننگ پاکستان ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان کے لیے میری ٹائم سیکٹر معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛لاہور: پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات،کس افسر کا تبادلہ کہاں ہوا ؟

سی ای او پاکستان چیریٹیز کمیشن لاہور کرنل (ر) شہزاد عامر نے کہا کہ قومی سلامتی کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے تناظر میں جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

کانفرنس دو پینل ڈسکشنز بھی ہوئیں جن میں پاکستان نیوی، کسٹمز، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے شعبوں سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں  سابق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل (ر) نوید احمد رضوی، کنسلٹنٹ اینٹی ڈرگ نارکوٹکس سید ذوالفقارحسین ،اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی ڈاکٹر محمد خلیل الرحمان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (CRIMA) ڈاکٹر وقاصیہ نعیم سمیت منہاج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے