منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5 گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شفیق آباد، لوئر مال اور زکی گیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1470 گرام آئس، 1300 گرام چرس اور گٹکا برآمد کیا گیا۔

شفیق آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم فرمان کے قبضے سے 520 گرام آئس برآمد کی۔ لوئر مال پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں عرفان اور عنصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1300 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑوں گھر بنانے کے دعوے نہیں کیے، وہی وعدہ کیا جسے پورا کر سکتے ہیں، بلال یاسین

زکی گیٹ پولیس نے ملزم بلاول سے 420 گرام آئس جبکہ ملزم طیب سے گٹکا برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کر رہے تھے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کارروائی کرنے والی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے