لاہور (پنجاب پوسٹ) چھٹی کے روز پولیس آپریشنز ونگ کی کارروائیاں ہوئیں جس میں 493 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گزشتہ روز چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 7 گینگز کے 14 ملزمان گرفتار کیے گیے۔ملزمان کے قبضہ سے 15 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان برآمد کیا۔
پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 122 مقدمات درج، 126 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پتنگ بازوں سے 4 ہزار 919 پتنگیں، 154 چرخیاں وپنی ڈور برآمد ہوئیں۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر13 ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان سے 13 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد ہوا۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 122 مقدمات درج، 126 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پتنگ بازوں سے4 ہزار 919 پتنگیں، 154 چرخیاں وپنی ڈور برآمد ہوئیں۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر13 ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان سے 13 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: سیف سٹی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 21 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے3 کلو 160 گرام آئس، 6 کلو 650 گرام چرس برآمد کیا۔ملزمان سے 65 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جواریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران17 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 1لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ہراسمنٹ میں ملوث 15 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔245 اشتہاری مجرمان و مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرنے والے 13 افراد کو بھی حراست میں لے کر مقدمات درج کئے گئے۔
بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان گرفتار کیے گیے۔دیگر جرائم میں ملوث 11ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: رشتہ ختم ہونے کے رنج میں جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار











