سیاسی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا کے فرسٹ کلاس میچز دیگر شہروں میں منتقل، پی سی بی کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ)اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دیگر شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور ٹیموں کی سیکیورٹی اور میچز کے بلا رکاوٹ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اور ایبٹ آباد میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول تمام میچز معطل کردیے گئے ہیں، جنہیں اب دیگر شہروں میں کھیلا جائے گا۔

پشاور اسٹیڈیم میں شیڈول غنی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ اب شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ میچ 14 اکتوبر سے شیخوپورہ میں شروع ہوگا۔

ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس کا میچ بھی لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان آخری راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے