ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار، بنگلہ دیش متبادل کے طور پر شامل

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے بھارت میں کھیلنے سے انکارکر دیا جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر شامل کر لیا گیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے میچز یا ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی درخواست قبول نہیں کی۔

WhatsApp Image 2026 10 09 at 4.58.28 PM

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں بھارت، ملائیشیا، جاپان، بنگلہ دیش، جنوبی کوریا اور چین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

WhatsApp Image 2026 10 09 at 4.58.28 PM 1

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارتی شہروں جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کے برانز میڈل اور گولڈ میڈل کے مقابلے 5 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کی شمولیت کے بعد ایونٹ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے