لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی وننگ کوچ مکی آرتھر آج بھی پاکستان کرکٹ کے دلدادہ۔نجی پاٹ کاسٹ میں مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ سب محبت کا کُھل کر اظہار کیا۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اب بھی پاکستان کرکٹ کے لیے پرجوش ہوں۔پاکستان ٹیم کے ساتھ گزارا ہر لمحہ یادگار تھا۔پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین سے بہت محبت ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ وقت کبھی نہیں بھولوں گا۔پاکستان ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔
مکی آرتھر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا شائقین سے رابطہ ختم ہونا مایوس کن ہے۔بابر اعظم کو پہلی بار دیکھا تو ان کے بیٹ کی آواز بہت مختلف تھی۔بابر اعظم کو زوال کا شکار دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ٹیم میں اپنی پوزیشن کا تحفظ حاصل نہیں۔کھلاڑیوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ٹیم میں کہاں کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 اکتوبر سے، راولپنڈی میں تیاریاں شروع












