چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں تقریباً 44 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، حفاظتی اقدامات کے تحت متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔حادثے کے مقام پر پٹرول کا اخراج رپورٹ نہیں ہوا، سڑک کی آمدورفت بھی مکمل طور پر بحال ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اور امدادی اداروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

موٹروے پولیس، ریسکیو ,ضلعی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر موجود تھے اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس متعلقہ اداروں کو بھی امداد اور حفاظتی اقدامات کے لیے طلب کر لیا گیا۔موٹروے پولیس نے ٹریفک کو ڈائیورٹ کر کے متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے