سرگودھا (پنجاب پوسٹ) خوشاب روڈ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار، موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق طالب علم کی شناخت 18 سالہ طالب علم علی حسن سکنہ جھاوریاں کے نام سے ہوئی۔
زخمیوں میں 17 سالہ طالب علم محمد سبطین اور 55 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں اور جاں بحق طالب علم کی میت کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سانگلہ ہل: مڑھ بلوچاں روڈ نزد الائیڈ سکول موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا نوٹس حادثہ میں ملوث کار ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔











