ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) مڑھ بلوچاں روڈ پر الائیڈ سکول کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشاب روڈ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار، موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے میں خوفناک تصادم
حادثے میں نوجوان محمد طلحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی میت مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔











