تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں سرکاری عمارتیں بھی غیر محفوظ ہو گئیں، بچوں کے سکول کو بھی چوروں نے نہ بخشا

چونیاں (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں سرکاری عمارتیں بھی غیر محفوظ ہو گئیں، بچوں کے سکول کو بھی چوروں نے نہ بخشا۔تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں نامعلوم چور سرکاری سکول کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر سامان لے اڑے۔ واقعے کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

WhatsApp Image 2026 10 10 at 5.32.07 PM

ذرائع کے مطابق سرکاری سکول کے ٹیچر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاہم شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر سرکاری عمارتیں اور بچوں کے تعلیمی ادارے ہی محفوظ نہیں تو عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج فوری نوٹس لیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے اور تھانہ سٹی چونیاں میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔تاکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں

سوال یہ ہے کہ سرکاری سکولوں کی حفاظت کون کرے گا؟ اعلیٰ پولیس حکام فوری توجہ دیں اور ذمہ داران کا تعین کرکے مؤثر کارروائی کریں۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ چونیاں میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے