لاہور (پنجاب پوسٹ) سی ایم پنجاب تائیکوانڈو اکیڈیمی کی بیلٹ پروموشن تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں 200 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کی شرکت ہوئی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن نے کھلاڑیوں کو بیلٹس ایوارڈز اورشیلڈز دیں۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کے مطابق بڑی تعداد میں گرلز کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز میں بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز سے دو ہزار کھلاڑی شریک ہوئے۔ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔بچوں میں کھیلنے کا جذبہ قابل ستائش ہے،فضل الرحمن تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر یاسمین اختر، تائی کوانڈو کوچ رئیس الرحمان و دیگر نے بھی شریک کی۔













