سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سٹی سرکل تھانہ کوتوالی کے گنجان آباد علاقے لہائی بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 26 لاکھ روپے کی رقم سے بھرا بیگ چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ تاجر مبشر 26 لاکھ روپے کی رقم لے کر نجی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسے یرغمال بنا لیا اور رقم سے بھرا بیگ لے اڑے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کی گاہوں پر ناکابندی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چونیاں بائی پاس سروہی روڈ پر ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور عمر حیات زخمی
ترجمان پولیس کے مطابق واردات کے مقام اور ارد گرد لگے سی سی ٹی وی (CCTV) اور سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا









