پب جی پر ٹاسک ملا، طریقہ کار بھی بتایا، ڈاکا ڈالا، گھر آیا، نمبر پلیٹ تبدیل کی اور پھر بپ جی کھیلنا شروع کردی، بھٹہ چوک بینک ڈکیتی کی حیران کن کہانی

لاہور (پنجاب پوسٹ) بھٹہ چوک میں بینک ڈکیتی واقعہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے پب جی گیم سے ڈکیتی کا ٹاسک ملنے پر بینک ڈکیتی کی واردات کی۔
ملزم سبحان واردات کے بعد بلا خوف و خطر گھر پہنچا اور رقم میز پر رکھ کر دوبارہ پب جی گیم کھیلنے لگ گیا۔ملزم نے دوران واردات پب جی گیم میں بتایا گیا ڈکیتی کا طریقہ کار اپنایا۔ملزم نے گیم میں بتائے گئے کپڑے اور ماسک بھی پہنا۔ملزم نے بینک سے سات لاکھ روپے لوٹے اور اپنے زیر تعمیر گھر میں واپس پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے گھر آکر گاڑی کی نمبر پلیٹس تبدیل کی اور دوبارہ گیم کھیلنا شروع ہوگیا۔

پولیس سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچی تو ملزم نے پستول، لوٹی ہوئی رقم اور بریف کیس اپنے سامنے رکھا ہوا تھا اور گیم کھیل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان پہنچا تھا۔

پولیس نے نقدی، گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا اس سے قبل کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش مسلح ڈاکو نے دو سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر واردات کی، ڈاکو مہنگی کار میں سوار ہو کر بینک آیا اور انگلش بھی بولتا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو نے اسلحے کی نوک پر سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے کار سے سوٹ کیس نکلوایا، جس کے بعد ایک گارڈ پر پستول تان کر دوسرے گارڈ سے اس کا اسلحہ نیچے رکھوا لیا۔ بعد ازاں ڈاکو اسی گارڈ کو پستول کی نوک پر یرغمال بنا کر کیش کاؤنٹر تک پہنچا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے