فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) یہاں کے علاقے خالد آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے 2 خواتین کے قتل کا معاملہ پیش آیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی۔آئی جی پنجاب کا سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دی گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود تھے اور انہوں نے شواہد بھی اکٹھے کر لیئے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔
مقتولین میں ملزم کی بھابی اور بھتیجی شامل ہیں۔فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم کا بھائی زخمی اور اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 200 روپے کا جھگڑا، دو روز قبل سعودیہ سے آنے والا نوجوان چھریوں کے وار سے قتل











