صرف 200 روپے کا جھگڑا، دو روز قبل سعودیہ سے آنے والا نوجوان چھریوں کے وار سے قتل

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) سیٹھ کالونی میں علی رضا ہوٹل کے قریب سبزی کی دکان پر دکاندار اور خریدار کے درمیان 200 روپے کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران دکاندار کی جانب سے چھریوں کے وار سے نوجوان عبدالرحمان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کی شناخت ماجد کمبو کے نام سے ہوئی، جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالرحمان دو روز قبل ہی اپنے بھائی کی وفات پر بیرون ملک سے پاکستان آیا تھا۔

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد کمبو کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او ساہیوال سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے