رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) صادق آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ سنگدل ماں جلاد بن گئی۔سفاک ماں نے 4 سالہ معصوم بیٹے سبحان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا۔ظالم ماں نے بچے پر تشدد کی ویڈیو اپنی ہی والدہ کو واٹس ایپ پر ارسال کر دی۔اگر بچے کو زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو فوری لے جاؤ ورنہ جان سے مار دوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: ماں کی بیٹے کے خلاف تشدد اور گھر فروخت کرانے کی شکایت پر بڑا ایکشن
سنگدل ماں کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے فوری ایکشن لیا۔بچے کو نانی کے گھر سے بازیاب کرا کر ہسپتال میں ٹریٹمنٹ کرانے کے بعد نانی کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد جام آفتاب احمد کے مطابق بچہ ٹھیک ہے، عدالتی حکم پر نانی کی تحویل میں دیا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمہ ماں مسافر کوچ پر ملازم کراچی فرار ہو گئی لیکن تلاش جاری ہے۔مضروب بچے کی ماں طلاق یافتہ ہے اور بچے کو بوجھ سمجھتی ہے۔نانی کے حوالے کرنے کیلئے تشدد کیا ویڈیو خود بنائی۔











