سیالکوٹ: بیٹے کی تلاش میں اس کے دوست کے ساتھ کھیتوں میں جانے والی خاتون کے جسم پر دانتوں کے نشانات، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ کیسے لگایا؟

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ 29 ستمبر کو چک سادہ میں دھان کی فصل سے 48 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے مؤثر تفتیش کے ذریعے ملزم کا سراغ لگایا، جبکہ اس کے ہاتھوں اور بازوؤں پر دانتوں اور مزاحمت کے نشانات اہم تفتیشی کڑی ثابت ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او دوست محمد نے ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ایس ایچ او اویس ارشد اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مقتولہ کے بیٹے کا دوست تھا اور خاتون کو اس کے بیٹے کی تلاش کے بہانے کھیتوں میں لے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران خاتون کی مزاحمت پر اس کا گلا اور منہ دبا کر قتل کیا اور لاش دھان کی فصل میں چھپا دی۔

پولیس نے ملزم کے ہاتھوں اور بازوؤں پر موجود دانتوں اور مزاحمت کے نشانات کو تفتیش میں اہم قرار دیا ہے۔ ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد اور مؤثر قانونی پیروی کے ذریعے متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے