لاہور میں جدید پیڈل کورٹس اور کرکٹ ٹرف تیار، افتتاح کب کیا جائے گا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ ہاؤسنگ میں پیڈل کورٹس اور کرکٹ ٹرف کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا، جبکہ محکمہ میں پارکنگ مسائل کے حل کے لیے وسیع پارکنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق شہریوں کے لیے جدید طرز کی کھیلوں کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ پیڈل کورٹ اور کرکٹ نیٹ انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے اوپر تعمیر کیے گئے ہیں اور ان کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق چوبرجی سے ملحقہ لیک روڈ پر شدید اربن فلڈنگ کا مسئلہ درپیش تھا، تاہم چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کی بدولت گزشتہ مون سون میں اربن فلڈنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دستیاب وسائل کے بھرپور استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے