لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگامنڈی ملتان روڈ کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔دوران ڈکیتی دکاندار کے مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کی شناخت میاں حبیب اللہ کے نام سے ہوئی جو ملتان روڈ لنڈیاں والا واڑہ کا رہائشی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمی کو مریم نواز ہسپتال سے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا
مدد کے لیے 15 پر پولیس کو کال کی اطلاع ملتے ہی مانگاپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرکاغذی کارروائی شروع کردی










