پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز، 30 پر جرمانے عائد

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال اور ڈیجیٹل ریکارڈ میں بے ضابطگیوں پر لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے، جبکہ 30 بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران 50 سے زائد نئے کاروباروں کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور دیگر متعلقہ کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کاروباری اداروں کے لیے ای آئی ایم ایس کے ذریعے فروخت کا درست ریکارڈ مرتب کرنا اور ٹیکس قوانین کی پابندی لازم ہے۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ڈیجیٹل ریکارڈ میں خرد برد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وصول شدہ رسید کی تصدیق کے لیے پی آر اے سہولت ایپ استعمال کریں، جبکہ غیر تصدیق شدہ رسید یا ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شکایات درج کروائیں۔

ترجمان کے مطابق ای آئی ایم ایس کے مؤثر استعمال سے ممکنہ خرد برد کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ صوبے بھر میں ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے