لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگا منڈی شادی کی تقریب سے واپسی پر رائےونڈ روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر رشتے داروں میں جھگڑا ٹوکے چھریاں چل گئیں،جھگڑے کے دوران رائےونڈ روڈ میدان جنگ بن گیا،ٹوکے اور چھریوں کا بے دریغ استعمالکیا گیا جس میں چھ افراد شدید زخمی ایک کی حالت ہو گئی۔
زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد کے بعد مریم نواز ہسپتال مانگامنڈی پہنچایا،زخمیوں کی شناخت محمد شکیل، وقار، ناظم علی اور سلمان، کے ناموں سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز، 30 پر جرمانے عائد
سائل نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ مانگامنڈی میں تحریری درخواست جمع کروادی اطلاع ملتے ہی مانگا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی











