گوجرانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین انیشی ایٹوز کے تحت الیکٹرک بس سروس کے دو نئے روٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) افتتاحی تقریب میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کمشنر گوجرانوالہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ، ارکان صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان، عمر فاروق ڈار، چودھری اختر علی خان اور قیصر اقبال سندھو، جبکہ ٹکٹ ہولڈرز توفیق احمد بٹ اور معظم رؤف مغل بھی موجود تھے۔

نئے روٹس میں گوندلانوالہ چوک سے قلعہ دیدار سنگھ اور کھیالی بائی پاس سے نندی پور تک بس سروس شامل ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید الیکٹرک بس سروس سے شہریوں کو آرام دہ اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی اور یہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ کا کھلاڑیوں کو نقد انعامات ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ، ایسا کرنے والا پاکستان کا پہلا تعلیمی بورڈ بن گیا

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا آغاز شہریوں کو بہتر سفری سہولیات دینے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا عکاس اور آلودگی سے پاک پنجاب اقدامات کا حصہ ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا کہ ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے الیکٹرک بس سروس کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے، جس سے فضائی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفر فراہم کرے گی، جبکہ مرحلہ وار مزید نئے روٹس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے