پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک مسخرے ”کنٹینر باز“نے یرغمال بنایا ہوا ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان دیا۔ان کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ایک طرف دہشتگردی ہورہی دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھ رہے ہے۔سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ”شارٹ ٹرم مارچ“میں تبدیل ہوچکا۔یہ مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے نہ پختون عوام کے حق میں ہے۔

انکا ”شارٹ ٹرم مارچ“دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہورہا۔خیبرپختونخواہ پورا صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔سیکیورٹی فورسز صوبے کی عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کررہی ہیں۔ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر انہی فورسز کا مذاق اڑارہا اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ استعمال کرتا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کوایک مسخرے ”کنٹینر باز“نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔خیبرپختونخواہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ ہے۔اس صوبے کی پولیس اور لوگوں کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔کے پی کے لوگ خود ڈیمانڈ کررہے انکی پی ٹی آئی اور نالائق ٹولے سے جان چھڑائی جائے۔عوام کے مسترد کیے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی جارہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے