لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ کا قدرتی آفات سے برداشت وآگاہی کے قومی دن پر پیغام آیا۔8 اکتوبر 2005 پاکستان کی تاریخ کا المناک دن ، 1 لاکھ اموات ، کل 30 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 اکتوبر قدرتی آفات سے بچاﺅ اور آگاہی کے قومی دن کے طور پرمنایا جاتا ہے۔
محمد سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کے زلزلے کی یادیں کشمیر ،کے پی کے سمیت پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہیں۔بچھڑ جانے والوں کیلئے دعا کے ساتھ یہ دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔8 اکتوبر دن کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
پی ڈی ایم اے پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے کا ایک منظم سسٹم موجود ہے۔گزشتہ مون سون بارشوں سیلاب اور ہیٹ ویو میں پی ڈی ایم نے مربوط انتباہی نظام کی بدولت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات،کس افسر کا تبادلہ کہاں ہوا ؟
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا۔گزشتہ سیلاب میں بر وقت اقدامات سے کم سے کم جانی نقصان ہوا۔آفات کا مقابلہ معمول سے ہٹ کر اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔آفات میں احتیاطی تدابیر سے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔













