چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے غلط بیانی پر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حافظ اسحاق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ جھوٹا اور جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر کوئی معافی نہیں، آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کا پہلا اور دوسرا دونوں بیانات غلط ہیں۔عدالت نے فیڈرل سروس ٹربیونل میں بیان دینے والے افسر کا بیان حلفی بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق فیڈرل سروس ٹربیونل نے سنیارٹی کے بارے میں فیصلہ دیا تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

ہائیکورٹ میں فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تاہم عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے